مانسہرہ: مسافر جیپ حادثے میں 9 افراد ہلاک، 2 زخمی

خبر کا کوڈ: 1343214 خدمت: پاکستان
مانسہرہ

مانسہرہ، بکی راٹھی کے مقام پر مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مانسہرہ میں افسوسناک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر جیپ شنکیاری سے بوگڑمنگ جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں دیہی مرکز صحت منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقاجات نہایت خوبصورت ہیں، جن کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے ہر سال لاکھوں ملکی اور غیر ملکی سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

تاہم کبھی کبھار وہاں سے حادثات کی خبریں بھی موصول ہوتی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری