آج دنیا بھر میں امتیازات کے خلاف عالمی روز منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں امتیازات کے خلاف عالمی روز منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد تمام شعبہ ہائے زندگی سے نسلی، لسانی اور جنسی امتیازات سمیت ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ کی سفارش پر سب سے پہلے یکم مارچ 2014 کو یہ روز منایا گیا۔

دنیا میں ہر دور میں ہی لوگوں کو رنگ و نسل، زبان، جنس اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اگرچہ اسلام نے اس تصور پر ضرب لگائی تھی تاہم دنیا بھر میں آج تک تعصبات کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا اور آج بھی لاکھوں افراد مختلف امتیازات کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس روز ہر قسم کے تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر شخص کو معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم رکن قرار دیئے جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری