ایران بھارت سے 5ہزار ٹن آلو خریدے گا


ایران بھارت سے 5ہزار ٹن آلو خریدے گا

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور روس، بھارت کے صوبہ پنجاب سے بڑے پیمانے پر آلو خریدیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس بھارت سے ہزاروں ٹن آلو خریدیں گے۔

ہندوستانی محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ پنجاب کی زرعی مصنوعات ایران اور روس برآمد کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پاکستان کے آلو کا بڑا خریدار سمجھا جاتاہے، اب ہندوستان ایران کی مارکیٹ میں اپنے لئے جگہ تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایران پاکستانی پنجاب سے بڑے پیمانے پر آلو درآمد کرتا رہا ہے۔

بھارتی پنجاب کی زرعی صنعت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے روس کے لئے 2800 ٹن جبکہ ایران کے لئے 5ہزار ٹن آلو فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور روس کو آلو کے ہر کلو18 روپیہ کے حساب سے فروخت کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب کے زرعی صنعت کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ بھارت، ایران اور روس کو اسے زیادہ مقدار میں آلو برآمد کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ایران کو بڑے مقدار میں چاول بھی برآمد کرتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری