رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کے حجم میں3 فیصد کمی


رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کے حجم میں3 فیصد کمی

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کی مجمو عی برآمدات کے حجم میں3 فیصد کمی گز شتہ 2ماہ میں پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہو نے سے ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر اخراجات میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں فوڈ گروپ کی مصنوعات میں 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں جو رواں سال میں 9 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 2 کروڑ ڈا لر رہ گئی ہے۔

اسی طرح ٹیکسٹائل گروپ میں گز شتہ سال 7 ارب 87 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں جو رواں سال 2 فیصد کمی کے ساتھ 7 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوئیں۔

جبکہ پٹرولیم گروپ میں گز شتہ سال 10کروڑ 85 لاکھ  ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی جو رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 7 فیصد کمی کے ساتھ 10کروڑ 4 لاکھ  ڈالر رہ گئی۔

دیگر مینوفیکچر گروپ میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1 ارب 86 کروڑ  ڈا لر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں 5 فیصد کمی کے ساتھ 1 ارب 76  لاکھ  ڈالر رہی۔

تاہم متفرق گروپ میں گزشتہ سال 53 کروڑ 32 لاکھ  ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں جو رواں سال 1 فیصد اضافے کے ساتھ 57 کروڑ 54 لاکھ  ڈالر ہو گئی۔

مختلف برآمد کندگان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بزنس کا حصہ ہے اور مارکیٹ کا حسن بھی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری