شامی فوج نے تاریخی قلعے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا


شامی فوج نے تاریخی قلعے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی تدمر میں موجود تاریخی قلعے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے مغربی  تدمر کے تاریخی قلعے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کر کے جنوب مغربی تدمر کے پہاڑیوں کو بھی داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ پہاڑیوں پر شامی فوج کے قبضے سے داعش کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تدمر کے علاقے المیرا میں ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے تدمر شہر کے بہت سارے  آثار قدیمہ کو تباہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تدمر کے تاریخی شہر المیرا شامی بحران سے قبل ہرسال  ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا تھا، اب داعشی دہشت گردوں کی وجہ سے ویران ہو کر رہ گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری