یمنی فوج نے تعز کے کئی علاقے آزاد کرا لیے

خبر کا کوڈ: 1343744 خدمت: دنیا
الموصل الساحل الأیمن 1

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ یمنی سرکاری فوج نے تعز کے کئی علاقوں کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کر کے تعز کے کئی اہم علاقوں کو سابق صدر منصور ہادی اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صوبہ تعز کے مغربی علاقے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

مفرور صدر منصور ہادی کے حمایتی دہشت گردوں نے جبل النار میں یمنی سرکاری فوج پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا تاہم یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے منہ توڑ جواب دے کر حملے کو پسپا کردیا۔

دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو عام شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج نے سعودی فضائی حملوں کے جواب میں سعودی فوجی کیمپ پر مارٹر گولے داغے ہیں، مارٹر گولوں کی زد میں آ کر کئی سعودی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری