کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 11 افغانی گرفتار


کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 11 افغانی گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گرفتار ہونے والے 11 ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غیر قانونی طور پر مقیم گیارہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شدگان پاکستان میں کئی بار غیر قانونی اور بغیر سفری دستاویز کے داخل ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری