جنوب مشرقی یمن میں امریکی فوج کے اسپیشل دستوں کی تعیناتی

جنوب مشرقی یمن میں امریکی فوج کے اسپیشل دستوں کی تعیناتی

جنوب مشرقی یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کے بہانے امریکی فوج کےخصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے امریکی فوج کے خصوصی دستے بھیجے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے اسپیشل دستے القاعدہ کے سرغنہ سعد العاطف کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جنوب مشرقی یمن کے علاقے شبوہ میں تعینات گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے وادی یشبم میں دہشت گرد تنظیم  القاعدہ کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔

یمنی کے شبوہ نامی علاقے پر پہلے ایف 16 طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کارروائی کی گئی اور اس کے بعد خصوصی فوجی دستے زمین پر اتارے گئے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جنوبی یمن کے صوبے ابین میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کی ہے جس کی وجہ سے القاعدہ کے 3 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری