کاتیسینا کے مسلمانوں پر نائجیرین فوج کا حملہ

کاتیسینا کے مسلمانوں پر نائجیرین فوج کا حملہ

نائجیریا کے صوبہ کاتیسینا میں مسلمانوں پر فوج کے حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے صوبہ کاتیسینا میں مسلمانوں پر فوج کے حملے میں کئی مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

نائجیرین فوج نے بغیر کسی جرم و خطا کے مسلمانوں پر حملہ کرکے کئی بے گناہ افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر حملوں کا مقصد اسلامی تحریک کو کمزور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نائجیرایا کی فوج نے زاریا کے مسلمانوں پر حملہ کرکے سینکڑوں مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا تھا۔

بین الاقوامی اداروں نے نائجیریا کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاریا میں غیر قانونی اور غیرانسانی طور پر قتل عام کے خلاف کارروائی کرے اور اس گھناؤنے جرم میں شریک فوجی اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی فوج نے نائجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی کے مکان کا محاصرہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا اور ایک امام بارگاہ میں جاری تقریب پر حملہ کرکے ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، نائجیریا کی فوج نے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا جو آج بھی نائجیرین فوج کی حراست میں ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری