جرمن پولیس نے النصرہ فرنٹ کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا


جرمن پولیس نے النصرہ فرنٹ کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا

جرمن پولیس نے ملک کے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمن پولیس نے ملک کے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے شام میں جاری خانہ جنگی میں ملوث 35 سالہ خطرناک دہشت گرد عبدالفتاح ایچ ای کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، عبدالفتاح 2013 سے النصرہ فرنٹ کے لئے کام کررہا تھا۔

واضح رہے کہ عبدالفتاح نے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شامی فوج کے 36 افراد کو قتل کردیا تھا۔

جرمن پولیس نے ایک 26 سالہ دہشت گرد عبدالرحمن کو بھی گرفتار کرلیا ہے، عبدالرحمن پر الزام ہے کہ وہ 2013 میں شام میں موجود دہشت گرد گروہ النصرہ کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے۔

واضح رہے کہ النصرہ فرنٹ القاعدہ کی ذیلی دہشت گرد تنظیم ہے جس نے پچھلے سال القاعدہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جرمن سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بایرن کے علاقے سے گرفتار ہونے والے ایک اور دہشت گرد پر الزام ہے کہ اس کے شامی دہشت گرد تنظیم جندالشام کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

یاد رہے کہ یورپی ممالک کے سینکڑوں شہری شام میں جاری جنگ میں ملوث رہے ہیں، شامی فوج کی کارروائی کی وجہ سے اب یہ تمام دہشت گرد یورپ منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے یورپی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری