دہلی میں روحانیت کی فضا؛

آج حضرت نظام الدین اولیاء کا عرس منایا جائے گا + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1344913 خدمت: اسلامی بیداری
حضرت نظام الدین اولیاء

برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ سلطان المشائخ محبوب الہٰی حضرت نظام الدین اولیاء کا 692واں عرس آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم خواجہ نظام الدین اولیاؓ سلسلہ چشتیہ کے معروف بزرگ ہیں۔ ان کا اصل نام محمد تھا اور آپ کا سلسلہ نسب حضرت علی علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔

آپ کے القابات میں نظام الاولیاء، محبوب الہی، سلطان المشائخ، سلطان الاولیاء اور زری زر بخش شامل ہیں۔

 مولانا علاؤالدین اصولی سے قرآن پاک پڑھا اور مزید تعلیم کے حصول کیلئے دہلی پہنچے مولانا شمس الدین وامغانی، مولانا کمال الدین اور مختلف مشاہیر سے علوم کی تحصیل کی۔

20 برس کی عمر میں آپ بابا فرید گنج شکر ؒ کی خدمت میں پاکپتن پہنچے جنہوں نے آپ کو خلیفہ مقرر کیا۔ حضرت نظام الدین اولیاؓ کے مریدین میں حضرت امیر خسرو کا نام سرفہرست ہے۔

 آپ ؒ 4 مارچ 1325 مطابق 18ربیع الاول 725ہجری کو وصال فرما گئے تھے۔

واضح رہے کہ ان کا روضہ دہلی میں ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری