موصل میں داعش کے کئی رہنما ہلاک/ ریڈیو اسٹیشن پر عراقی فوج کا قبضہ


موصل میں داعش کے کئی رہنما ہلاک/ ریڈیو اسٹیشن پر عراقی فوج کا قبضہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں داعش کے کئی اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، موصل میں وعراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے، داعش کے کئی اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے زیر استعمال ریڈیو اسٹیشن پر قبضہ کیا ہے۔

 عراقی فوج کی کارروائی میں داعشی دہشت گردوں کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا گیا ہے۔

عراقی جنگی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے خلاف اتحاد کے جنگی طیاروں نے النجار نامی علاقے پر حملہ کرکے جند الخلافہ کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا ہے۔

فضائی حملے میں داعش کے کئی اہم کمانڈر جیسے جند الخلافه کا کمانڈر ابو عبدالرحمان سمیت، ابو خالد، صباح العنزی، ابو عزام اور ابوحجاب نامی خطرناک دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں اردنی نژاد ابو صیاح، بحرینی نژاد ابوطیبہ جن کا شمار داعش کے خطرناک دہشت گردوں میں ہوتا تھا، بھی ہلاک کردئے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری