ایرانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلاب کا ایرانی جنگ زدہ علاقوں کا دورہ + فلم و تصاویر


ایرانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلاب کا ایرانی جنگ زدہ علاقوں کا دورہ + فلم و تصاویر

پاکستانی طلبا کے ایک گروہ نے جنوبی ایران کے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 52 افراد پر مشتمل پاکستانی طلبا کے ایک گروہ نے جنوبی ایران کے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

پاکستانی طلبا کے قافلے نے ایران عراق آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کے کئی علاقوں خاص کر نهر خین, اروند, هویزه, دهلاویه, فکه, بدر اور خیبر کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران سمیت دینا بھر سے سالانہ ہزاروں زائرین ایران عراق سرحدی علاقوں میں آٹھ سالہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے جنوبی ایران کا رخ کرتے ہیں۔

جنرل فضلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے 54 ممالک کے 6000 سے زائد زائرین  نے اس علاقے کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی قوم دفاع مقدس میں اپنے جوانوں کی بہادری کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے جنگی علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔

 جنگی علاقوں کا دورہ کرنے والے کاروانوں کو "راہیان نور" کہا جاتا ہے۔

آٹھ سالہ جنگی علاقوں کا دورہ کرکے شہداء کے ساتھ تجدید عہد کیا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری