مشرقی افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں 4 امریکی فوجی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1345123 خدمت: دنیا
نظامیان آمریکایی

طالبان کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ننگرھار ایئر بیس کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر 4 امریکی فوج ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے سماجی ویب سائٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار میں 4 امریکی فوجی  طالبان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان کے مطابق جلال آباد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئی ہے جس میں کم سے کم 4 امریکی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ نے حملہ کرکے ننگرھار کے قاضی کو ہلاک کردیا ہے، پیچگرام نامی شہر میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ننگرھار کے جج ہلاک ہوگئے ہیں۔

جج کی ہلاکت کے بارے میں تاحال آزاد ذرائع کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری