افغانستان میں بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک دھماکے میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انفجار در افغانستان

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان کے مغربی صوبے  فراه کے ضلع  بالابلوک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی ترجمان ناصر مہری نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شہری افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کے باعث محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کررہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔

تاہم افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ان الزامات کی تحقیقات جاری ہے کہ یہ شہری افغان فوج کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری