پاکستان بھر غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری، کراچی میں 46 افراد گرفتار


پاکستان بھر غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری، کراچی میں 46 افراد گرفتار

ملک کے دیگر علاقوں سمیت شہر قائد میں بھی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں 46 افراد کو گرفتار کر کے رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سندھ پولیس غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف حرکت میں آگئی، شہر کے مخلتف علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے 46 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین پولیس زونز میں مجموعی طور پر 17 چھاپے مارے گئے، کاروائیوں کے دوران 46 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زون ویسٹ کے اضلاع غربی اور وسطی میں 12 چھاپے مارے گئے جس میں 16 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ریزیڈنٹ ایکٹ کے تحت 17 افراد حراست میں لیے گئے۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشتگردی کے پیے در پیے واقعات کیخلاف شروع ہونے والے  آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تارکین وطن کیخلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری