سری نگر: بھارتی فوج نے گھر بارودی مواد سے اڑا دیا، 5 شہید

سری نگر: بھارتی فوج نے گھر بارودی مواد سے اڑا دیا، 5 شہید

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے قصبے ترال میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن اور مجاہدین سے مقابلے کی آڑ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا جس میں 2 مجاہد کمانڈروں سمیت 5 شہید ہو گئے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی فوج نے سرینگر کے قصبے ترال میں ایک گھر کو کئی گھنٹے محاصرے کے بعد بارودی مواد سے اڑا دیا اور فائرنگ بھی کی۔

اس جارحیت کے نتیجے میں 5 مجاہدین شہید ہو گئے ہیں جن میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ذاکر موسیٰ، کمانڈر سبزار بھٹ، سینئر مجاہد عاقب ذیشان اور ان کے 2 ساتھی بتائے جا رہے ہیں۔

ادھر بھارتی فوج کے گھیراؤ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں افراد مجاہدین کو بھارتی فوج کے نرغے سے نکالنے کیلئے جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا اس دوران کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر شدید پتھراؤ کیا اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی رائفل چھین لی۔

بھارتی حکومت نے سخت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر علاقے میں فوج کی مزید نفری بھجوا دی جبکہ کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا۔

دوسری جانب میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل قرار دیا۔

فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو طاقت اور تشدد کے ذریعے مبنی برحق جدوجہد سے دستبردار کرنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری