یمن میں القاعدہ کے 2 رہنما ہلاک

جنوبی یمن میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔

پهپاد آمریکا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن کے صوبے ابین میں ڈرون طیاروں کے حملوں میں القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر ہلاک کردیے گئے ہیں۔

القاعدہ کے دونوں رہنما خبرالمراشقہ اور احور نامی علاقوں کے درمیان موٹر سائیکل پر فرار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نشانہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 دن پہلے امریکی فضائیہ نے یمن کے مختلف علاقوں میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ سے القاعدہ کے رہنما امریکی حملوں سے بچنے کی خاطر نقل مکانی کررہے ہیں۔

ایک یورپی ادارے کا کہنا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ" کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک یمن میں 32 حملے کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی فوج نے جنوبی یمن کے صوبے ابین میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کی تھی جس کی وجہ سے القاعدہ کے 3 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری