اسرائیل کی بربادی سے متعلق "countdown2040.com" کا افتتاح + تصاویر

اسرائیل کی بربادی سے متعلق "countdown2040.com" کا افتتاح + تصاویر

اسرائیل کی بربادی سے متعلق الٹی گنتی کے آغاز کیلئے "countdown2040.com" کے نام سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عربی، انگلش اور عبری زبانوں پر مشتمل ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی نابودی کی الٹی گنتی شروع کی جائے گی۔

امام صادق علیہ السلام یونیورسٹی کے شہید صدر ہال میں اسرائیلی نابودی کے روز شمار ویب سائٹ countdown2040.com کی افتتاحی تقریب منقعد ہوئی۔

واضح رہے کہ امام خامنہ ای نے اپنی ایک تقریر میں آئندہ 25 سالوں کے دوران اسرائیل کے برباد ہونے کی پیشگوئی کی تھی جس کے تحت اس ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسرائیل کی بربادی کی الٹی گنتی کرنا ہے کیونکہ اسرائیل کے نابود ہونے کے دن قریب آگئے ہیں۔

ویب سائٹ کے ذریعے غاصب اسرائیلی فوج کی ظلم و ستم کو دنیا تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری