امریکہ کے بعد چین نے بھی اپنے دفاعی بجٹ میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

چین کی جانب سے دفاعی بجٹ میں 7 فیصد اضافے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکہ نے اپنے دفاعی بجٹ میں 9 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ترامپ چین

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چین نے رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں 9 فیصد اضافے کےاعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

تاہم اس کے باوجود چین کا دفاعی بجٹ امریکہ کے بجٹ سے بہت کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کےانعقاد سے قبل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین نےگذشتہ کئی سالوں میں اپنی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ تیزی سے اپنی فوج کوجدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔
یاد رہےکہ چینی فوج نے گذشتہ ماہ بھی فوجی مشقوں میں جدید ڈی ایف 16 میڈیم رینج بیلسٹک میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی تھی۔

چین کی حکومت کے ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے۔

ترجمان فو ینگ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم لی کی چیانگ اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا سال ہے کہ جب چین کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اعلانیہ اضافے کی شرح 10 فیصد سے کم رہی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری