20 مارچ؛ شام مذاکرات کے دوسرے دور کا دن


20 مارچ؛ شام مذاکرات کے دوسرے دور کا دن

روسی حکام کا کہنا ہے کہ شامی-شامی مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا مذاکرات کے فریم ورک کے تحت 20 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ شامی فریقین کے مابین مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز روان سال 20 مارچ کو جنیوا مذاکرات کے تحت ہوگا۔

ایک آگاہ ذرائع نے شام مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں تیاریوں سے متعلق وضاحت کی کہ ان مذاکرات کیلئے 20 مارچ کا تعین کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، شام کیلئے  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا نے بھی کہا تھا کہ شام مذاکرات رواں سال مارچ کے مہینے میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے تاریک کا تعین نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنیوا مذاکرات- 4 بغیر کسی نتیجے کے گزشتہ جمعہ کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔

شامی مذاکرات کار بشار الجعفری نے جنیوا مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتام پر کہا تھا کہ اس دور میں فریقین کی جانب سے ایجنڈے پر اتفاق رائے سب سے اہم کامیابی تھی۔  

بشار الجعفری نے کہا تھا کہ یہ ایجنڈا حکومت، آئین، انتخابات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیسے مسائل پر مشتمل ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری