جنوبی افغانستان کے «نیش» شہر پر طالبان کا قبضہ


جنوبی افغانستان کے «نیش» شہر پر طالبان کا قبضہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے طالبان کی طرف سے سنگین حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے نیش شہر حکومت کے کنٹرول سے کسی بھی وقت نکل سکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان نے صوبہ قندرھار کے شہر نیش کے مرکزی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے نیش شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور سنگین حملے کررہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے اب تک حکومتی اہلکار طالبان حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

قندھار کے صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان ضیا درانی کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مسلح افراد نے نیش شہر کے چاروں طرف سے حملہ کردیا ہے تاہم حکومتی اہلکار بھرپور جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

درانی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر قندرھار پولیس کے تازہ دم دستے نیش روانہ کئے جائیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ طالبان جنگجو افغانستان کے صوبے ھلمند، ارزگان اور قندھار سے بڑی تعداد میں نیش پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی وقت نیش پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری