فلسطین بھر میں اسرائیلی فوجی مشقیں


فلسطین بھر میں اسرائیلی فوجی مشقیں

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوجی مشقیں کی جارہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فلسطین بھر کے مختلف علاقوں میں فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ شہر اللد میں آج سے فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے جو اگلے منگل تک جاری رہیں گی۔

اگلے منگل کے روز الاغوار نامی علاقے کے علاوہ مزید کہیں شہروں میں بھی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں فضائی مشقوں کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقیں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی غاصب فوج فلسطینی مسلمانوں کی اسلامی تحریک کو فوجی طاقت کے ذریعے ختم کرنا چاہتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری