افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروپ ہیں، صدر اشرف غنی کا اعتراف


افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروپ ہیں، صدر اشرف غنی کا اعتراف

افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کرلیا ہے کہ داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔

افغانستان کے صدراشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروپس ہیں۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیرملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔

طالبان کی وجہ سے غیرملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا، داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اشرف غنی نے نئی امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردوں کے مسلسل داخلے کے بعد پاکستان نے پاک افغان سرحد بند کی رکھی ہے اور پاک افواج وہاں چھپے دہشتگردووں کے خلاف کارروائیاں بھی کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری