حلب اور قاہرہ کے درمیان پروازیں بحال


حلب اور قاہرہ کے درمیان پروازیں بحال

شامی ایئر لائنز کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شامی شہر حلب اور قاہرہ کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کریں گے.

تسنیم نیوز کے مطابق، شامی ایئر لائنز کے ڈائریکٹر محمد سلیمان نے اعلان کیا ہے حلب اور قاہرہ کے درمیان پروازیں دوبارہ جلد بحال کی جارہی ہیں۔

محمد سلمان کا کہنا ہے کہ حلب ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، اگرچہ داعشی دہشت گردوں نے حلب ایئر پورٹ کو نقصان پہنچایا ہے تاہم تعمیراتی کام مکمل ہوتے ہی پہلی پرواز قاہرہ روانہ ہوگی۔

محمد سلمان نے مزید کہا کہ دمشق اور قاہرہ کے درمیان روزانہ کے بنیاد پر دو پروازیں چل رہی ہیں اب حلب سے بھی بہت جلد پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شامی شہر حلب پر داعش کے قبضے کے بعد بین الاقوامی پروازی معطل کردی گئی تھیں، چار سال کے طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب دوبارہ حلب ائیر پورٹ کی رونقیں بحال ہونے جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ شام اور مصر کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری