بحرین میں شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی منظوری


بحرین میں شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی منظوری

بحرین کے ایوانِ بالا نے ملکی آئین میں ایک ترمیم کے ذریعے شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یہ منظوری بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے مقرر کردہ 40 رکنی مشاورتی کونسل نے دی۔

دو ہفتے قبل بحرین کے ایوانِ زیریں نے بھی معمولی مخالفت کے بعد اس ترمیم کی منظوری دی تھی۔

تاہم حقوقِ انسانی کے کارکنوں نے اس ترمیم کی مخالفت کی ہے۔

یاد رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011ء سے آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس دوران سینکڑوں لوگوں کو بغیر کسی جرم کے قید، زخمی یا ماردیا گیا ہے۔

ایک طرف جہاں بحرین کی ظالم و جابر امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت، مظلوم شہریوں کے لہو سے اپنے ہاتھ رنگ رہی ہے، وہیں دوسری جانب بحرین کی نام نہاد عدالتیں مسلسل لوگوں کو بنا کسی جرم کے جیل کے اندھیروں میں دھکیل رہی ہیں۔

آل خلیفہ کے مخالفین آزادی بیان، انصاف کے قیام، تعصب کے خاتمے اور فوجی حکومت کے قیام کی خاطر سراپا احتجاج ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری