یمن پر سعودی اتحاد کا حملہ پسپا، مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری

خبر کا کوڈ: 1348035 خدمت: اسلامی بیداری
ارتش یمن

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحاد کے اہلکاروں کی طرف سے یمن کے علاقے نھم پر ہونے والے سنگین حملے کو پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے صوبہ صنعا کے مضافاتی علاقوں پر ہونے والے سعودی اتحادی اہلکاروں کے سنگین حملے کو پسپا کرتے ہوئے متعدد سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ  یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے صوبہ صنعا کے مضافاتی علاقوں پر ہونے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد حملہ آوروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے کل پیر کے روز نجران کے علاقے العش میں ایک سعودی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ اور 3 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے سرکاری  اور عوامی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مارب کے علاقے الخوخہ، صوبہ الحدیدہ کے علاقے کمران اور کوہ الشامی پر سخت فضائی حملے کرکے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری