پاک آرمی چیف کی قطری وزیر دفاع اور ہم منصب سے ملاقات


پاک آرمی چیف کی قطری وزیر دفاع اور ہم منصب سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر دفاع اور قطری آرمی چیف سے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قطری وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے قطری مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دونوں ممالک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورباہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری مسلح افواج کے سربراہ نے خطے کے امن میں پاک فوج کے مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں آپریشن رد الفساد کے آغاز کے ساتھ ہی پاک فوج کے سربراہ کی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
 
پچھلے چند روز میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر، روسی سفیر، ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اقر اور ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری