امریکی سفارتکاروں کی اہم کانفرنس آج اسلام آباد میں طلب

خبر کا کوڈ: 1348143 خدمت: پاکستان
پرچم پاکستان و آمریکا

امریکی سفارتکاروں کی اہم کانفرنس آج اسلام آباد میں طلب کی گئی ہے جس میں پاکستان کی اہمیت اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی سفارتکاروں کی اہم کانفرنس آج اسلام آباد میں طلب کی گئی ہے جس میں پاکستان کی اہمیت اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکی سفارتکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں 25 امریکی سفارتکار شریک ہوں گے جبکہ ڈھاکا، دہلی، بیجنگ اور کابل میں تعینات امریکی سفارتکاروں کوشرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری