سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی برطرفی کے لئے عدالت میں درخواست


سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی برطرفی کے لئے عدالت میں درخواست

وزیراعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے برطرفی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے برطرف کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کی تعیناتیاں کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ مستقل وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔

درخواست گذار کا دعویٰ ہے کہ مشیر خارجہ اور معاون خصوصی غیر قانونی طور پر وزیر خارجہ کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔

درخواست گذار نے موقف اپنایا ہے کہ مشیر خارجہ اور معاون خصوصی غیر قانونی طور پر وزارت خارجہ کے اجلاسوں کی صدارت کرتے، احکامات دیتے اور بین الاقوامی معاملات میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ قانون کے تحت طارق فاطمی اور سرتاج عزیز اپنی گاڑی پر پاکستانی جھنڈا بھی نہیں لگا سکتے۔

ان دلائل کی روشنی میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن کے برعکس اختیارات استعمال کرنے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر ان دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری