باتوں کا وقت ختم؛ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف عملی طور پر میدان میں آ گیا

خبر کا کوڈ: 1348472 خدمت: دنیا
موشک آمریکایی

شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے مسلسل تجربات کے ردعمل میں امریکہ جنوبی کوریا میں جدید میزائل شکن دفاعی نظام نصب کررہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسلسل میزائل تجربات کرنے والے شمالی کوریا کے خلاف امریکہ عملی طور پر میدان میں آگیا ہے۔

امریکہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے تحفظ کے لئے جنوبی کوریا میں جدید میزائل شکن دفاعی نظام نصب کررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سپائسر نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ شمالی کوریا کے میزائل دھمکیوں کے خلاف اپنے اتحادیوں کے  ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اس سسٹم کو لگانے کا آغاز شمالی کوریا کی طرف سے بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل فائر کرنے کے ایک دن بعد کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکہ اور امریکی اتحادیوں کی مسلسل مذمت، دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود گذشتہ 10 سالوں میں شمالی کوریا 5 ایٹمی اور متعدد میزائل تجربات کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا ایٹمی تجربات کو اپنا حق مانتا ہے اور اس سے کسی بھی قیمت پر دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہے۔

یہاں تک کے پچھلے سال ستمبر میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ای یانگ ہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ عملی مداخلت کرنے پر امریکہ کو اس کی سوچ سے زیادہ خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری