مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی


مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور سختیوں کے باعث بھارتی فوجی بیزار ہو گئے ہیں اور احتمالا اسی وجہ سے ایک فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر تعینات راشٹریہ رائفلز کے ایک 35سالہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشناگھاٹی سیکڑ میں ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ میں آرآر کیمپ سے وابستہ 35 سالہ سپاہی روشن سنگھ نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔

گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسکے ساتھی دوڑ پڑے اور اسے خون میں لت پت حالت میں زمین پر گرا ہوا پایا۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مذکورہ اہلکار کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش متعلقہ فوجی یونٹ کے سپرد کر دی۔

پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردیں جبکہ دوسری جانب بھارتی فوج نے بھی واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔

تاہم عام خیال یہی ہے کہ بھارتی فوجی کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی وجہ مایوسی اور عدم اطمینان ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات نئے نہیں ہیں۔

چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے علاقے منکوٹ میں قائم فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی نے آج صبح اپنی ہی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خود کشی کرلی تھی۔

اس تازہ واقعے کے بعد جنوری 2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 379 تک پہنچ گئی ہے۔

اس حساب سے مقبوضہ کشمیر میں اوسطا سالانہ قریبا 38 یعنی ہر ماہ 3 بھارتی فوج کے اہلکار اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کر لیتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری