خلیج فارس: ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا


خلیج فارس: ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں امریکہ کے میزائل تجربات کی نگرانی رکھنے والے جہاز کے قریب آئے اور ان کے جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں متعدد سنگین واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں امریکہ کے میزائل تجربات پر نظر رکھنے والے جہاز کے قریب آئے۔

امریکی حکام کے مطابق، ایران نغ سپاہ پاسدران فورس کے بحری جہاز امریکی جہاز کے چھ سو میٹر قریب پہنچ گئے۔

ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا۔

اہلکار کے مطابق ایرانی بحری جہازوں نے امریکی اور دوسری بحری جہازوں کے درمیان آنے کی کوشش کی۔

امریکی اہلکار کے مطابق وارننگ کے لیے فائرنگ یا روشنی کے گولے نہیں پھینکے گئے جبکہ اس سے پہلے رونما ہونے والے واقعے میں خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی تھی۔

امریکی اہلکار کے مطابق اس طرح کا واقعہ بالکل غیر محفوط اور غیر پیشہ وارانہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق تین دن پہلے بھی ایرانی بحریہ کا جہاز امریکہ کے اسی جہاز کے قریب آیا تھا۔

خیال رہےکہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے درمیان ایک تنگ بحری راستہ ہے جو سمندر کے راستے خام تیل کی تجارت کرنے والے دنیا کے تقریباً ایک تہائی ممالک کو راستہ فراہم کرتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری