ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی رونمائی + تصاویر


ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی رونمائی + تصاویر

ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی رونمائی کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی تقریب رونمائی وزیر دفاع جنرل حسین دہقان اور معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ایران کے اپنے ہی ماہرین کی کاوشوں سے بنایا گیا ہے۔

یہ ایرانی ہیلی کاپٹر وزن میں ہلکا اور دو انجنوں کا حامل ہے جبکہ اس 8 افراد کی گنجائش ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر مسافروں کی نقل و حمل کے علاوہ، ریسکیو آپریشن، شناخت اور فوٹوگرافی، ہوائی ایمبولینس، سواحل پار آپریشن اور ہوائی ٹیکسی کے کام بھی سرانجام دیتا ہے۔

صبا نامی ایرانی ہیلی کاپٹر -25 سے لیکر 55 ڈگری سینٹی گریڈ میں آپریشن سرانجام دینے کے قابل ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری