پاکستان اور ترکی کا خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق


پاکستان اور ترکی کا خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی نے خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ترکی نے خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاک ترک پانچویں مشاورتی اجلاس میں خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں عالمی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے مختلف امور پر مشترکہ موقف اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری