افغان دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، 16 زخمی + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1349045 خدمت: دنیا
حمله به بیمارستان کابل1

کچھ دیر پہلے افغان دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع فوجی اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغاستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع فوجی اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے تھوڑی دیر بعد فائرنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ چار سو بستروں پر مشتمل سردار محمد داود خان نامی ایک فوجی اسپتال کے قریب ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ وزیر اکبر خان علاقے میں پیش آیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، خودکش حملہ آور دھماکے کے بعد اسپتال کی عمارت میں جاگھسے جہاں ان کا اسپتال کے گارڈز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

افغان سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی اسپتال کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا۔

دھماکے کے نتیجے میں اب تک دو افراد کے جاں بحق اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری