شمالی کوریا کے جاپان کے ساحلی علاقہ میں چار میزائل نصب


شمالی کوریا کے جاپان کے ساحلی علاقہ میں چار میزائل نصب

جہاں امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف جنوبی کوریا میں جدید میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرنا شروع کیا، وہیں شمالی کوریا نے امریکہ کے اتحادی جاپان کے ساحلی علاقہ میں چار میزائل نصب کر دیئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم لگانا شروع کیا اور اسی دن شمالی کوریا نے بھی امریکہ کے اتحادی جاپان کے ساحلی علاقہ میں اپنے چار میزائل نصب کر دیئے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا نے مزید 4 میزائل جاپان کی طرف فائر کر دیے تھے۔

شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیے گئے 4 میزائلوں میں سے 3 میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے "ایکسکلو سو اکنامک زون" میں جاگرے تھے۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسیٹک میزائل کے اس تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویے اور کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کونسل نے کہا کہ ان تجربات سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب میزائل تجربے کے بعد امریکہ شمالی کوریا کے خلاف عملی طور پر میدان میں آگیا اور شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے تحفظ کے لئے جنوبی کوریا میں جدید میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرنا شروع کر دیا۔

جس کے جواب میں  شمالی کوریا نے بھی امریکہ کے اتحادی جاپان کے ساحلی علاقہ میں اپنے چار میزائل نصب کر دیئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چین نے بھی امریکہ اور جنوبی کوریا کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کوریا میں  میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب کی پر زور مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے حفاظتی تحفظات کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

خطے میں اس صورتحال کے نتیجے کے طور پر جو بھی نتائج ہوں ان کا ذمہ دار امریکہ اور جنوبی کوریا ہی ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری