قطیف میں سعودی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

خبر کا کوڈ: 1349236 خدمت: دنیا
پلیس عربستان

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مشرقی عربستان کے شہر قطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار مارا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قطیف کے مرکزی پولیس اسٹیشن کے ایک سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ قطیف میں سعودی پولیس  اہلکاروں پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے آواخر میں بھی پولیس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل سعودی پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری