موصل میں داعش کا جلاد ہلاک

عراقی ملٹری انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا جلاد "احمد عبید" موصل کے دائیں کنارے میں عراقی فوج کے ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ارتش عراق حشدالشعبی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی ایک اہم کارروائی میں داعش کا خطرناک اور انسان دشمن کمانڈر مارا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے موصل کے داعشی جلاد کو ہلاک کردیا ہے، احمد عبید عرف ابوعمر الدواسہ کے علاقے میں عراقی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی میں الدندان اور الدواسہ نامی علاقوں کی سرکاری عمارتوں کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار موصل میں داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری