حشد الشعبی کے "یا زہرا" کے ذکر کیساتھ داعش کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے + فلم و تصاویر


حشد الشعبی کے "یا زہرا" کے ذکر کیساتھ داعش کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے + فلم و تصاویر

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے تلعفر میں جاری آپریشن کے دوران داعش کے ٹھکانوں پر "یازہرا" کے نعروں کے ساتھ مارٹر گولے فائر کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے تلعفر میں مقیم نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حشد الشعبی نامی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر کا داعش کیخلاف جاری آپریشن کے بارے میں کہنا تھا کہ "ہم اب تلعفر کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں چھپے ہوئے داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس دوران ہمارے ایک جانباز الحاج بشیر الخالدی نے داعش کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم کے رپورٹر محمد مہدی دارا جو موصل کے نزدیک عراق کے شہر تلعفر میں مقیم ہوگئے ہیں، کہتے ہیں کہ "عوامی رضاکار فورس تلعفر کے مضافاتی علاقے میں تقریبا ایک ہزار کلومیٹر داعش کے ٹھکانوں کے نزدیک پہنچی ہے جو دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو درست نشانہ بنا رہی ہے۔"

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری