امریکہ: ٹرین حادثے میں 4 افراد ہلاک، 35 زخمی + تصاویر


امریکہ: ٹرین حادثے میں 4 افراد ہلاک، 35 زخمی + تصاویر

امریکی ریاست مسی سیپی کے علاقے بلوکسی میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں 4 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق،  امریکی ریاست مسی سیپی بلوکسی میں مین اسٹریٹ کراسنگ کے مقام پر سامان بردار ٹرین نے ٹریک پرآنے والی مسافر بس کو ٹکر ماردی۔

بس میں 43 افراد سوار تھے جو ٹیکساس کے شہر آسٹن سے بلوکسی آئے ہوئے تھے۔

افسوسناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شدید زخمی اسپتال میں چل بسا۔

واضح رہے کہ دیگر 35 افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ جن مسافروں کو زیادہ زخم آئے ہیں ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری