ریاض میں خطرناک داعشی دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کا خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا ہے۔

پلیس عربستان سعودی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض کے علاقے الریان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک داعشی ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں داعشی دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھا جاتا ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ داعش دہشت گرد کسی بھی وقت سعودی عرب کا رخ کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری