عالمی بینک نے شمسی توانائی کیلئے پاکستان سولر میپ جاری کردیا


عالمی بینک نے شمسی توانائی کیلئے پاکستان سولر میپ جاری کردیا

عالمی بینک نے پاکستان میں سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار کیلئے موزوں ترین مقامات پر مشتمل پاکستان سولر میپ جاری کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، عالمی بینک نے پاکستان میں سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار کیلئے موزوں ترین مقامات پر مشتمل پاکستان سولر میپ جاری کر دیا ہے۔

اس کی روشنی میں اب پاکستان سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ایک قابل بھروسہ اور عالمی اداروں کا تصدیق شدہ ڈیٹا دستیاب ہو گیا ہے۔

پاکستان سولر میپ عالمی بینک کی جانب سے متبادل توانائی کے ذرائع (اے ای ڈی بی) کے قومی ادارے کے اشتراک سے مکمل کیا گیا  ہے۔

عالمی بینک اور اے ای ڈی بی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان سولر میپ جاری کرنے کے بعد پاکستان دنیا بھر میں عالمی بینک کے ملٹی ڈونر ٹرسٹ انرجی سیکٹر مینجمنٹ اسسٹنس پروگرام (ای ایس ایم اے پی) سے استفادہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سولر میپ کی تیاری کیلئے ملک کے 9 مقامات پر دو سال قبل سولر میئرمنٹ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جہاں سے سورج کی پورے سال حدت کا تصدیق شدہ عالمی معیار کا ڈیٹا جمع کیا گیا اور اس کی بنیاد پر پاکستان سولر میپ تیار کیا گیا۔

پاکستان سولر میپ کی تیاری کے بعد پاکستان ان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جہاں سولر میپ دستیاب ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری