کابل: فوجی اسپتال پر حملے کے مزید تفصیلات + ویڈیو


کابل: فوجی اسپتال پر حملے کے مزید تفصیلات + ویڈیو

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع فوجی اسپتال پر حملہ کرنے والے پانچوں دہشتگرد ہلاک جبکہ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج صبح افغاستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع فوجی اسپتال پر 5 دہشتگردوں نے حملہ بول دیا تھا جس پر افغان سیکورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

حملہ آور ڈاکٹر کے بھیس میں ہسپتال میں داخل ہو گئے تھے جہاں ان کا اسپتال کے گارڈز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغان سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی اسپتال کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا۔

کئی گھنٹے کے مقابلے کے بعد بالاخر پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ہسپتال کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔

دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہو گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری