یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ پر شدید بمباری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ کے علاقے کتاف اور البقع کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا میں نہم کے علاقے پر بھی بمباری کی۔ 

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الخضرا گذرگاہ کے قریب سعودی فوجیوں اور اس کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور دشمن کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب کے صرواح نامی علاقے میں بھی دشمنوں کے خلاف کارروائی کی جس میں آٹھ سعودی پٹھو فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ جبکہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے نجران میں العش کے فوجی کیمپ اور علیب کے فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری