کابل دہشتگرد حملہ: پاکستان اور ایران کی شدید مذمت


کابل دہشتگرد حملہ: پاکستان اور ایران کی شدید مذمت

پاکستان اور ایران نے کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ایران نے کابل میں ہسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے اس گھناونے حملے کے ہلاک شدگان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

اسی طرح دوسری جانب ایران دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو غیرانسانی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کل صبح افغاستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں واقع فوجی اسپتال پر 5 دہشتگردوں نے حملہ بول دیا تھا جس پر کئی گھنٹے کے مقابلے کے بعد بالاخر پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ہسپتال کو کلئیر کر دیا گیا تھا۔

دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری