عراق: شادی کا گھر ماتمکدہ بن گیا /  خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


عراق: شادی کا گھر ماتمکدہ بن گیا /  خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عراق کے شمالی علاقے تکریت کے قصبے حجاج میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہو گئے۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  خودکش دھماکے شمالی شہر تکریت کے قریب حجاج قصبے میں اُس وقت ہوئے جب شادی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 

دھماکوں کے بعد کہرام مچ گیا اور ہر طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بعض زخمیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاحال کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری