سوشل میڈیا کا ملکی سطح پر نظام متعارف کرانا چاہیے


سوشل میڈیا کا ملکی سطح پر نظام متعارف کرانا چاہیے

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سوشل میڈیا (فیس بک، ٹویٹر اور وٹس ایپ) میں کسی کے کردار سے متعلق متنازعہ مواد کو موثر طریقے سے روکا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ سماجی میڈیا کے ذریعے کردار کشی کے خاتمے کیلئے تین دن کے اندرایک جامع پالیسی تیار  کی جائے۔

انہوں نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کیساتھ مشاورت سے ایسا نظام وضع کریں۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اس نظام سے آزادی اظہار پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے مگر اس کے ساتھ ساتھ کسی کو اس حق کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی کمپنیوں کو فیس بک، ٹویٹر اور وٹس ایپ کا ملکی سطح پر نظام متعارف کرانا چاہیے۔ 


انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی کے کردار سے متعلق متنازعہ مواد کو موثر طریقے سے روکا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری