بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں مکمل/ مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر


بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی تیاریاں مکمل/ مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے کیلئے لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم  کے مطابق صہیونی طاقتیں مسلمانوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کا بل اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا، جس کی اسرائیلی پارلیمان نے ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

صہیونی اراکین پارلیمنٹ نے پابندی پر عجیب منطق اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اذان سے نیند خراب ہوتی ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس قانون کے فیصلے اور بل کی منظوری پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری