امریکی صدر کی فلسطینی صدر کو امریکہ دورے کی دعوت

امریکی صدر کی فلسطینی صدر کو امریکہ دورے کی دعوت

صہیونیوں کے سب سے بڑے حامی ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی جانب سے سب سے زیادہ ظلم سہنے والے فلسطین کے صدر محمود عباس کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

محمود عباس کے ترجمان کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا یہ محمود عباس سے پہلا رابطہ ہے۔

امریکی صدر نے محمود عباس کو دورہ وائٹ ہاؤس کی دعوت دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ملاقات میں فلسطین کی جانب سے دو ریاستی حل پر زور دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محمود عباس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی صدر کو امریکہ کے دورے کی دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایک طرف امریکی حکومت نے سفری پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں 6 مسلم ممالک کے شہریوں  پر امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی پارلیمان کی جانب سے بیت المقدس میں اذان پر پابندی کے بل کو پہلی منظوری دے دی گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری